Advertisement

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، سیکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version