مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

لندن: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں منعقدہ اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو سونے اور جواہرات میں بھی تولا جائے تو کم ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے ساڑھے 38 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، پاکستان کی معاشی اور سیاسی آواز بننے پر آپ کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، ہم خطے میں ہمسائے ہیں، کشمیر اور دوسرے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا حل؛ پاکستان کا امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی سمجھتا ہے کشمیر کے بغیر تعلقات استوار ہوسکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں ہے، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ غزہ میں ظلم وستم کیا جارہا ہے، 64 ہزار بزرگ، مائیں، بچے شہید کردیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News