نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب

نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خصوصی خطاب کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امن اور رواداری کے کلچر کے فروغ کے موضوع پر تقریب اقوام متحدہ میں منعقد کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے 1500 ویں یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب۔امن اور رواداری کے کلچر کے فروغ کے موضوع پر تقریب اقوام متحدہ میں منعقد کی گئی۔
نائب وزیراعظم نے حضور اکرم ﷺ کی سیرت سے امن، انصاف، ہمدردی اور برداشت کی لازوال اقدار کو اجاگر کیا۔
حضور ﷺ کی انصاف، مشاورت، برداشت اور پرامن حل کی تعلیمات آج بھی اقوامِ متحدہ کے اصولوں سے ہم آہنگ ہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ میثاقِ مدینہ، صلح حدیبیہ اور فتح مکہ جیسے تاریخی واقعات تکثیریت، مکالمے، درگزر اور انسانی ہمدردی کی مثال ہیں۔
نائب وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات اور بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کی لہر کی طرف توجہ دلائی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News