پاکستان معاشی ترقی میں افغانستان کے بعد سب سے پیچھے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے جنوبی ایشیائی ممالک کی معیشتوں پر تقابلی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان 3 فیصد معاشی ترقی کے ساتھ افغانستان کے بعد سب سے پیچھے ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 6 فیصد مہنگائی کے لحاظ سے خطے میں پاکستان کا بنگلہ دیش کے بعد دوسرا نمبر ہے، جبکہ بھارت 6.5 فیصد، بھوٹان 6 فیصد، بنگلہ دیش 5 فیصد شرح سے ترقی کرے گا۔
اسی طرح مالدیپ میں شرح نمو 4.9 فیصد، سری لنکا میں 3.3، پاکستان، نیپال میں 3 فیصد، جبکہ افغانستان میں جی ڈی پی گروتھ 1.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن؛ قدرتی آفات ترقی کیلئے خطرہ ہیں، اے ڈی بی
واضح رہے کہ اے ڈی بی نے اپریل میں بھی پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی، جبکہ اس سال جنوبی ایشیا خطے میں مجموعی مہنگائی کی شرح 4.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بنگلہ دیش میں مہنگائی سب سے زیادہ 8 فیصد رہے گی، جبکہ پاکستان میں 6، سری لنکا اور نیپال میں 4.5، بھارت میں 4.2، بھوٹان میں 3.7، مالدیپ میں 3.5، اور افغانستان میں ایک فیصد رہنے کا امکان ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے واضح کیا کہ رواں مالی سال جنوبی ایشیا کے خطے میں معاشی شرح نمو 6 فیصد رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News