Advertisement

فوج مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

فوج مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کردی گئی۔ وفاقی کابینہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہدا اور افواجِ پاکستان کے خلاف تضحیک آمیز مواد اور بیانات کی شدید مذمت کی ہے ۔

وفاقی کابینہ نے افواجِ پاکستان کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جو سرحدوں کی حفاظت اور ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایسے عناصرکی ہرفورم پرحوصلہ شکنیومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ پاکستانی قوم اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

کابینہ نے بنوں آپریشن میں شہید ہونے والے میجر عدنان اسلم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

ملک بھر میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

شہباز شریف نے ملک بھر میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب نے پورے ملک میں بڑی تباہی مچائی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ تقریباً ایک ہزار پاکستانی سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں۔

شہبازشریف کا کہناتھاکہ وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر اس بحران سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر آفیسر میجر عدنان اسلم نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا،

Advertisement

وزیراعظم کا کہناتھاکہ راولپنڈی میں نمازِ جنازہ کے موقع پر ان کے والد کے بلند جذبے نے انہیں متاثر کیا۔ ان کاکہناتھاکہ  ہمیں اپنی افواج، شہداء اور غازیوں کے بے مثال جذبے پر شکر گزار ہونا چاہیے۔

شہباز شریف نے یہ اعتراف بھی کیا کہ سیلاب نے ملک کے کئی حصوں میں تباہی مچا دی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ  سیلاب اب سندھ میں داخل ہو رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان اکیلا نہیں نمٹ سکتا۔

وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے وزیر موسمیاتی تبدیلی کو خصوصی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصاً زرعی پہلوؤں پر کابینہ میں غور کیا جائے۔

شہباز شریف نے چین میں دوطرفہ اقتصادی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ چین میں بزنس ایونٹ “انتہائی کامیاب” رہا۔

تمام کابینہ کے ارکان، ڈپٹی پرائم منسٹرز اور فارن سیکریٹری کے تعاون کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version