Advertisement

وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بلوں میں بڑا ریلیف دینے، فصلوں اور جانوروں کے نقصان کے معاوضہ کے لیے کسان پیکج لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غذائی تحفظ کے وزیر رانا تنویر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بلوں پر ٹیکس فوری طور پر معاف کیے جائیں گے، اور اس حوالے سے کام کیا جا رہا ہے، بلوں میں ریلیف وفاقی حکومت دے گی، جبکہ لینڈ ریونیو صوبائی حکومت معاف کرے گی، سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے اضافی بلوں کا نوٹس لیں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں یہ وہ بل ہیں جو پہلے ہی پرنٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا تین مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج، فکس چارجز ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کے ساتھ بجلی کے بلوں پر انکم ٹیکس، مزید اور فاضل ٹیکس، ریٹیلر سیلز ٹیکس کا خاتمہ بھی زیر غور ہے۔

وزیر غذائی تحفظ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پر جو ہو سکا کیا جائے گا، اس کے علاوہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل ہوتے ہی کسان پیکج کا اعلان کریں گے، ہفتے 10 دنوں تک سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کر لیا جائے گا،  جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کے نقصان کا ابتدائی ڈیٹا بھی مرتب کر لیا گیا  ہے۔

Advertisement

رانا تنویر نے مزید کہا کہ سیلاب میں ہر فصل کا ایک سے تین فیصد تک نقصان ہوچکا ہے، سب سے زیادہ گجرانوالہ ڈویژن میں فصلوں کا 18 فیصد تک نقصان ہوگیا، سیلاب کے دوران فصلوں میں سے چاول کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی
آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version