Advertisement

سیلابی ریلہ دریائے سندھ میں داخل، انتہائی اونچے درجے کا سیلاب کا خطرہ موجود

سیلابی ریلہ دریائے سندھ میں داخل، انتہائی اونچے درجے کا سیلاب کا خطرہ موجود

پاکستان میں جاری شدید مون سون بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کے نتیجے میں ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی سے پنجاب میں تباہی مچانے والا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہوگیا ہے۔

 سیلابی ریلے سے ٹریموں ہیڈ ورکس پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی سطح پانچ لاکھ 26 ہزار کیوسک ہوگئی ہے۔

پنجند ہیڈ ورکس پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پنجند ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح چارلاکھ 89 ہزار کیوسک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، حفاظتی بند مضبوط بنانے کا عمل تیز

آبپاشی ذرائع  کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے، گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی سطح تین لاکھ 90 ہزار کیوسک ہوگئی ہے، جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں گڈو بیراج پر اونچے کا سیلاب ہوسکتا ہے۔

Advertisement

اسی طرح کوٹری اور سکھر بیراج پر بھی نچلے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، سکھر بیراج پر پانی کی سطح تین لاکھ 24 ہزار کیوسک ہوگئی ہے، جبکہ سکھربیراج سے کوٹری بیراج کے لیے دو لاکھ 80 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔

کوٹری بیراج پر پانی کی سطح دو لاکھ 44 ہزار کیوسک ہوگئی ہے، جہاں سے سمندر کے لیے دو لاکھ 31 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version