Advertisement

موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے جامع منصوبہ بندی کررہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر مؤثر حکمت عملی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں جامع منصوبہ بندی تشکیل دے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جلالپور پیروالا میں ریسکیو کشتی الٹنے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا اور کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف کی کاروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر کیا جائے، نقل مکانی کرنے والے افراد کی بروقت اور بھرپور امداد یقینی بنائی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ روابط و تعاون کو مزید مربوط بنایا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے، پاکستان کا ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے ذیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پیشگی اطلاعات، مضبوط و پائیدار انفرااسٹرکچر اور ریسکیو و امداد کا نظام مزید مربوط کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی
آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version