پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم، ایک ہی روز میں 2 نفسیاتی حد عبور کرلی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا اور مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران پہلے 1 لاکھ 51 ہزار اور پھر 1 لاکھ 52 ہزار کی 2 نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب رہی۔
آج کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 1226 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 152,201 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس دن میں کسی وقت 152,805 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی آغاز، نیا مالی سال نئی بلندیاں لے آیا
آج مارکیٹ میں 51 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 4 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر 476 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 241 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 204میں کمی ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 150,975پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے اور مضبوط کارپوریٹ منافع نے تیزی کوفروغ دیا، جبکہ میکرو اکنامک استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام کے تسلسل نے انویسٹرز کے اعتماد کو بڑھایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News