دفاعی معاہدہ، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کیلئے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کے معترف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مسلسل حمایت، دوطرفہ تعلقات کی وسعت میں ان کی دلچسپی کا معترف ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دورہ ریاض میں اپنے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پرتپاک استقبال سے بہت متاثر ہوا، یہ استقبال پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مشترکہ محبتوں اور احترام پر مبنی رشتوں کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف امور بشمول علاقائی مسائل اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات ہوئی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے امت مسلمہ کی رہنمائی اور دوراندیشی کا قائل ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News