Advertisement

امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی تعمیر صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف، نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف نے طبی تعلیم میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر اظہارِ اطمینان کیا جب کہ جدید سہولیات سے آراستہ اِس عمارت کے قیام پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

افتتاحی تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ادارہ اخلاقی و پیشہ ورانہ اقدار سے آراستہ ڈینٹل ماہرین تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے سینئرعہدیداران، میڈیکل، ڈینٹل اورالائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ممتاز ماہرین نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version