Advertisement

اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم

اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدہ طے پانا، عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی  (ای ایف ایف ) اور ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی (آر ایس ایف) کے حوالے سے 1.2 ارب امریکی ڈالرز فنڈ کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر  اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ اسٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی  بہتری کا عکاس ہے، آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت کے بڑھنے کی رفتار اور اداری جاتی اصلاحات  پر اطمینان، حکومتی پالیسیوں پر ادارے کے اعتماد کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض معاہدہ طے پا گیا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ، وزیر مملکت خزانہ، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور ان کی تمام ٹیم تحسین کی مستحق ہے، جن کی محنت کی بدولت آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدہ طے پایا۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version