سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 3500 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا لاکھ 19 ہزار 862 روپے ہوگیا، اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت 3 ہزار روپے کے اضافےسے 3 لاکھ 59 ہزار963 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
عالمی مارکیٹ میں35 ڈالر کے اضافے سےفی اونس سونا 3975 ڈالر پرپہنچ گیا ہے۔
110 روپےکے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5034روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 94 روپےکے اضافے سے 4315 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 47.72 ڈالر ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

