صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا

صدرزرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ ،آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔
مسلم لیگ کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال جبکہ ممبران میں رانا ثنااللہ اور امیر مقام شامل ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کر دی۔
وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی بنائی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی پہلے ہی اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر چکی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

