خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی

پشاور: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ تشکیل دے دی، جس میں 10 وزرا، دو مشیران اور ایک معاون خصوصی شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے وزرا کی سمری ارسال ہونے پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بانی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے اراکین کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق صوبائی کابینہ میں مینہ خان آفریدی، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، ڈاکٹر امجد، خلیق الرحمن، ریاض خان، فخر جہان شامل ہیں، جبکہ تاج محمد رند اور مزمل اسلم بطور مشیران صوبائی کابینہ کا حصہ ہوں گے، اس کے علاوہ شفیع جان بطور معاون خصوصی فرائض انجام دیں گے۔
بیرسٹر سیف کو کابینہ میں شامل کرنے کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہ ہو سکا ہے، صوبائی کابینہ کے اراکین آج سہ پہر حلف اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

