پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان / فائل فوٹو
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کی جانب سے عائد الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
شفقت علی خان نے یہ بات ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے فتنتہ الخوارج اور فتنتہ الہند کی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغانستان کی جارحیت پر پاکستان نے حق دفاع استعمال کیا اور کوشش کی کہ کسی بھی سویلین کو ہدف نہ بنایاجائے۔
شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ قومی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرتے رہیں گے۔
انہوں نے افغان قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے بیانات کومسترد کردیا۔ ان کا کہناتھاکہ ان کے الزامات حقائق کے منافی ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کو توقع ہے کہ افغان طالبان اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں گے۔
دفترِ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان بارہا دہشتگردی کے شواہد افغان عبوری حکومت کو فراہم کر چکا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ اس لیے امیر خان متقی کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ دہشتگردی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔
دوحہ مذاکرات میں کیا ہوگا ؟ مجھے اس بارے میں معلوم نہیں ، شفقت علی خان
جب ترجمان دفتر خارجہ سے پوچھا گیا کہ دوحہ مذاکرات کے بارے میں کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ اس بارے میرے پاس کوئی معلومات نہیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کا منفی عکس پورے جنوبی ایشیا کو متاثر کر رہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ہم نے بھارت کی وزارت خارجہ کی جانب سے ریمارکس کو نوٹ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا دوطرفہ دفاعی معاہدہ ہے اور اس معاہدے کا موازنہ نیٹو جیسے اتحاد سے نہیں کیا جا سکتا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News