Advertisement

پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

استنبول: پاکستان نے میزبان ملک ترکیہ کی درخواست پر افغانستان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد جو مذاکرات میں ناکامی کے بعد واپس روانہ ہونے والا تھا، اب استنبول میں مزید قیام کرے گا، تاہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کو دوبارہ جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا محور پاکستان کا مرکزی مطالبہ ہوگا کہ افغانستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرے۔

پاکستان نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر پر اتفاق کیا گیا تھا، اس کے بعد مذاکرات کے دوسرے اور تیسرے ادوار استنبول میں ہوئے، جن میں پہلے دور میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

گزشتہ روز چار روزہ مذاکرات کے اختتام پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی تھی کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہیں دی، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

عطا تارڑ نے واضح کیا کہ مذاکرات کا واحد ایجنڈا یہ تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کو روکا جائے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کے امن و خوشحالی کے لیے قربانیاں دی ہیں اور خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version