Advertisement

بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے “را” کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار

بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار

سفاک مودی بھارت سمیت دنیا بھر میں ریاستی سرپرستی میں سکھوں کے قتل عام میں مصروف ہے، تاہم بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے “را” کے مجرمانہ نیٹ ورکس نے ایک اور وار کردیا ہے۔

بین الاقوامی کمپنی “کینم انٹرنیشنل” کے صدر اور سکھ رہنما درشن سنگھ سہسی کو کینیڈا میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

فوٹیج اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ” را” کے ملوث ہونے کا ہوشربا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس حملے میں وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کے عملہ کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی “را” ،علیحدگی پسند سکھوں کو قتل کرنے  کے لیے باقاعدہ ایک بین الاقوامی نیٹ ورک چلا رہی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی” را‘‘ کی اس گھناؤنی سازش نے کینیڈا کی قومی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

تحققاتی رپورٹ کے مطابق درشن سنگھ سہسی کا قتل بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کی بیرونِ ملک سفارتی سرپرستی کے ساتھ کام کرنے کا واضح ثبوت ہے۔

 درشن سنگھ سہسی کے قتل پر  علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس نے کینیڈا میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، ان کا مؤقف ہے کہ “را” بھارتی قونصل خانوں کے ساتھ ملی بھگت سے  کام کر رہی ہے۔

Advertisement

انتہا پسند مودی سکھوں کے خلاف ریاستی سر پرستی میں دہشت گردی کو بطور پالیسی استعمال کر رہا ہے، سفاک مودی کی ریاستی سرپرستی میں عالمی سطح پردہشت گردی کے مذموم عزائم دنیا بھر میں عیاں ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version