Advertisement

2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط پاکستانی معدنی ذخائر انتہائی اعلیٰ معیار کے ہیں ، امریکی جریدہ

2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط پاکستانی معدنی ذخائر انتہائی اعلیٰ معیار کے ہیں ، امریکی جریدہ

2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط پاکستان کے معدنی ذخائر انتہائی معیاری ہیں، یہ برطانیہ کے رقبے سے بھی دگنے ہیں۔ امریکی جرہدہ پاکستانی معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا معترف ہوگیا۔

فارن پالیسی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے پاکستان کو معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔

جریدے نے مزید روشنی ڈالی کہ پاکستان نے اپنے وسائل کے موثر استعمال کویقینی بنانے کے لیے قومی معدنی پالیسی 2025 متعارف کرائی ہے۔

اس پالیسی کا مقصد صوبوں کے دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، روزگار کے مواقع اور سماجی ترقی کو فروغ دے کر اس کے فوائد خاص طور پر بلوچستان کے لوگوں تک پہنچانا ہے۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بلوچستان سے گریجویٹس کوریکوڈک پروگرام کے تحت پیشہ ورانہ تربیت کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا،جو مقامی مہارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement

جریدے کے مطابق خارجہ پالیسی نے اس بات پر زور دیا کہ ان معدنی ذخائر کا موثر استعمال سماجی اور اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھول سکتا ہے۔

جس سے پاکستان کو قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کے ذریعے طویل مدتی ترقی اور خود کفالت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

جریدے کے مطابق پاکستان کا کان کنی کا شعبہ نمایاں ترقی کے لیے تیار ہے –

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version