سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے سیکیورٹی آپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت پاک فوج کے جرات مند سپاہیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News