پختونخوا حکومت سے واپس کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھیج دیں گے، محسن نقوی

پختونخوا حکومت سے واپس کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھیج دیںگے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کردیا۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف کارکردگی کو مضبوط بناناہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست کے جواب میں کیا۔
محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھاکہ
وزیراعلیٰ صاحب!کام مکمل ہو گیا۔ یہ بلٹ پروف گاڑیاں انسدادِ دہشتگردی کی کارکردگی بڑھانے کے لیے فوری طور پر بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔ آپ کے نوٹس لانے کا شکریہ۔
AdvertisementCM Sahib done. These bullet-proof vehicles will be sent to Balochistan immediately to enhance counter-terrorism efforts. Thank you for raising this https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2025/10/371484/amp/
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 22, 2025
اس سے قبل سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کی تھی کہ اگرپختونخوا حکومت ان بلٹ پروف گاڑیوں کولینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومتِ بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے۔
خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔ وزیر داخلہ @MohsinNaqvi42 سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخواہ حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومت بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے ۔
Advertisement— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) October 21, 2025
واضح رہے کہ بلوچستان نے پچھلے برسوں میں بار بار حفاظتی سازوسامان اور اضافی وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ختونخوا میں بھی سیکیورٹی ضروریات کے باعث بعض اوقات سامان کی تقسیم اور تقاضے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
وفاقی سطح پر اس قسم کے مئؤثر ردِ عمل سے صوبائی تعاون اور وسائل کی بروقت منتقلی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News