بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی ۔ سابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے دوٹوک الفاظ میں بتا دیا ۔
یہ بات انہوں نے مزمل اسلم نے بول نیوز کے پروگرام ’’ ڈیبیٹ ود نادیہ مرزا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں کہا کہ وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملیں گے تو ہی کابینہ کی تشکیل کا عمل ہو سکے گا۔
انہوں نے کہاکہ کابینہ کا خاکہ سہیل آفریدی کے پاس ہے لیکن وہ بانی سے ملاقات کے بعد ہی کابینہ میں شامل افراد کے نام کا اعلان کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ ابھی ملاقات نہیں ہوئی تو کوئی بات نہیں۔ مزمل اسلم نے کہاکہ پیر یا منگل کو وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو ہی جائے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News