22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش؛ پاکستان کے صحت کے نظام میں جدت کی نئی جہت

پاکستان میں صحت کے شعبے میں جدت، تحقیق اور عالمی تعاون کے فروغ کے لیے 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس نے ملک کے صحت کے نظام میں ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 23 تا 25 اکتوبر 2025 کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے، یہ نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور وزارتِ صحت کی مشترکہ کاوش ہے۔
22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل میں 24 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے جبکہ شرکت کرنے والے وفود میں چین، روس، ایران، برطانیہ، ترکی اور ہنگری شامل ہیں۔
تین روزہ نمائش میں 150 ملین امریکی ڈالر کے کاروباری حجم کی توقع ہے جبکہ ایونٹ کی بدولت ڈیجیٹل ہیلتھ و مستقبل کے اسپتال پر خصوصی کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ نمائش پاکستان میں صحت کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں: ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News