Advertisement

تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی

تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی

تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے۔ ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ اگر ہم نے تمباکو کی تشہیر، اشتہار، اور سرپرستی (TAPS) پر مکمل پابندی اور تصویری صحت انتباہات (GHWs) کے سائز میں اضافہ جیسے جرات مندانہ اقدامات کرنے کی اشد ضروت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کے دو روزہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ“عالمی ادارہ صحت کی تازہ ترین عالمی تمباکو وبا رپورٹ ایک واضح اور فوری پیغام دیتی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ دنیا بھر میں تمباکو ہر سال 80 لاکھ سے زائد افراد کی جانیں لیتا ہے، جو کہ ایچ آئی وی، تپ دق (TB) اور ملیریا سے ہونے والی مجموعی اموات سے بھی زیادہ ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی کے مطابق تمباکو کے استعمال کے اثرات صرف صحت تک محدود نہیں بلکہ معیشت پر بوجھ، پیداواری صلاحیت میں کمی، اور خاندانوں پر جذباتی و مالی دباؤ کا باعث بنتے ہیں۔

Advertisement

ترجمان صدر مملکت نے کہا جس کا عنوان تھا“عالمی ادارہ صحت (WHO) کی عالمی تمباکو وبا رپورٹ 2025 اور تمباکو کی تشہیر، اشتہار اور سرپرستی (TAPS) اور تصویری صحت انتباہات (GHWs) پر بہترین عالمی طریقہ کار”۔اس اجلاس کا مقصد پاکستان میں تمباکو نوشی کے کنٹرول کے حوالے سے WHO فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول (FCTC) اور اس کے MPOWER اجزاء کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔

ترجمان مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے، جہاں تقریباً 2 کروڑ 70 لاکھ تمباکو استعمال کرنے والے افراد ہیں اور ہر سال 1 لاکھ 66 ہزار سے زائد اموات تمباکو سے متعلق بیماریوں کے باعث ہوتی ہیں۔

انہوں نے جنوبی ایشیا میں تمباکو نوشی کے استعمال میں 70 فیصد سے 37 فیصد کمی کو خوش آئند پیش رفت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان بھی مستقل عوامی آگاہی، مضبوط تعلیمی مہمات، اور عالمی بہترین طریقہ کار اپنانے سے یہی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

تماکو مصنوعات کی بڑھتی ہوئی کشش اصل خطرہ ہے، ڈاکٹر نثارچیمہ

تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ تشویشناک اعداد و شمار سے ہٹ کر اصل خطرہ نوجوانوں میں تمباکو مصنوعات کی بڑھتی ہوئی کشش ہے، نوجوانوں کو اکثر بالواسطہ تشہیری طریقوں جیسے دلکش پیکنگ، تقریبات کی سرپرستی، اور آن لائن مواد کے ذریعے متاثر کیا جاتا ہے، جس سے تمباکو محفوظ یا پرکشش محسوس ہوتا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر چیمہ نے زور دیا کہ موجودہ قوانین کے باوجود TAPS کے کئی پہلو ابھی بھی موجود ہیں جنہیں مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ پالیسی میں موجود کمزوریوں کو قانون سازی اور عوامی آگاہی کے ذریعے دور کرنا ہوگا۔

تمباکو کی تشہری مہم پر مکمل پابندی لگانے کا وقت آچکا، ڈاکٹر خیل ڈوگر

تقریب کے میزبان پروگرام مینیجر سپارک ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگرنے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے تمباکو کنٹرول کے شعبے میں پیش رفت کی ہے، مگر تشہیری سرگرمیاں ابھی بھی صارفین کے رویے کو بالواسطہ طور پر متاثر کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ WHO کے مطابق جن ممالک نے TAPS پر مکمل پابندی عائد کی ہے وہاں خاص طور پر نوجوانوں میں تمباکو کے استعمال میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ تمام براہ راست اور بالواسطہ تشہیری ذرائع پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

ڈاکٹر خلیل نے مزید کہا کہ تصویری صحت انتباہات ایک ثابت شدہ اور مؤثر طریقہ ہیں جو تمباکو نوشوں کو چھوڑنے پر آمادہ کرتے ہیں اور نوجوانوں کو ابتدا سے روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

منافع کے بجائے لوگوں کے تحفظ کو ترجیح دینی ہوگی، فیصل زاہد ملک

Advertisement

اس موقع پر فیصل زاہد ملک نے میڈیا کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “پاکستان آبزرور میں ہم اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ عوام میں آگاہی پیدا کریں، تمباکو نوشی چھوڑنے کی حوصلہ افزائی کریں، اور تمام متعلقہ اداروں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے جوابدہ بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ ” میڈیا کو تجارتی دباؤ سے بالاتر ہو کر صحت، سچائی، اور دیانت کے اصولوں کو اپنانا چاہیے۔“ہمیں منافع کے بجائے لوگوں کے تحفظ کو ترجیح دینی ہوگی۔

فیصل زاہد ملک نے مزید کہا کہ“یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے ہم جیت سکتے ہیں، مگر صرف اسی صورت میں جب ہم سب مل کر، جرات کے ساتھ اور فیصلہ کن انداز میں کام کریں۔ حکومت، سول سوسائٹی، میڈیا، صحت کے ماہرین، اساتذہ، والدین، اور نوجوان سب کا کردار اہم ہے۔

اجلاس کے شرکا کا مشترکہ موقف

اجلاس میں فیصلہ سازوں، سرکاری عہدیداران، صحافیوں، سول سوسائٹی، ماہرین تعلیم، میڈیا پیشہ وران، اور نوجوان تنظیموں نے شرکت کی۔

شرکاء نے پاکستان میں تصویری صحت انتباہات (GHWs) کے نفاذ اور تمباکو تشہیر، اشتہار اور سرپرستی (TAPS) سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

Advertisement

شرکا نے زور دیا کہ مزید مضبوط نفاذ اور مربوط اقدامات کے ذریعے تمباکو کنٹرول کی رفتار تیز کی جائے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version