پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی

عالمی مالیاتی منظرنامے میں پاکستان کو دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا گیا، بلومبرگ کے نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کر دی ہے۔
بلومبرگ کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون 2024 سے ستمبر 2025 تک پاکستان نے وہ معاشی کارکردگی دکھائی جو دنیا کی بڑی ابھرتی معیشتیں حاصل نہ کر سکیں، کریڈٹ ڈیبٹ سویپ (سی ڈی ایس) کے مطابق دیوالیہ ہونے کے خطرات میں 2,200 بیسس پوائنٹس (bps) کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی۔
بلومبرگ نے پاکستان کو واحد ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جس نے چار سہ ماہیوں میں اپنی مالی ساکھ میں بہتری دکھائی۔
عالمی درجہ بندی میں پاکستان ترکی کے بعد دوسرا سب سے بہتر ہونے والا ملک بن گیا ہے، یہ پیش رفت عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔
بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا کہ مالیاتی نظم و ضبط، اسٹرکچرل ریفارمز، قرضوں کی بروقت ادائیگی اور آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد نے پاکستانی معیشت کو استحکام دیا ہے۔
حکومت کی موثر پالیسیوں نے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا بلکہ روپے کو مستحکم کرتے ہوئے بیرونی خسارے کو بھی محدود کیا، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کے حوالے سے مثبت آؤٹ لک کو برقرار رکھا ہے۔
عالمی سطح پر یہ تاثر مزید مضبوط ہوا ہے کہ پاکستان پالیسی کے تسلسل اور مالی شفافیت کے ذریعے اپنے اقتصادی اہداف کی جانب گامزن ہے۔
پاکستان کی معیشت کی یہ غیر معمولی بہتری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک اب عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ، پُرکشش اور منافع بخش منزل بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News