مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف

مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی ۔ شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے مصنوعی ذہانت کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ڈیٹا پروٹیکشن، پرائیویسی اور ڈیٹا سورینیٹی جیسے پہلوؤں کو خاص طور پر مدنظر رکھا جائے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مصنوعی ذہانت کے فروغ اورنفاذ کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ جو پالیسیوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔
اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی کااستعمال تیز کرنے، ڈیجیٹل معیشت کے دائرہ کارکو وسعت دینے پر غور کیاگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے کے فروغ سے ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ مصنوعی ذہانت کومعیشت،صنعتی پیداوارمیں اضافے،سرکاری نظام کی شفافیت کےلئے استعمال کیاجائے گا۔
ان کا کہناتھاکہ اسے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مزید مؤثر اور تیز بنایا جائے۔
اجلاس میں احد خان چیمہ، بلال اظہر کیانی،بلال بن ثاقب، اعلیٰ سرکاری افسران اورمصنوعی ذہانت کے ماہرین نے شرکت کی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News