دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع

دوحہ مذاکرات : افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی گئی۔ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا۔
اعلیٰ سطح مذاکرات کل (ہفتہ کو )شروع ہونے کی توقع ہے۔48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی جمعے کی شام 6 بجے ختم ہوگئی تھی۔
پاکستانی وفد تاحال دوحہ نہیں پہنچا ، سیکیورٹی ذرائع
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی وفد تاحال پاکستان میں ہی ہے اورکل صبح دوحہ روانہ ہوگا۔
سیکیورٹی ذرائع نے اس حوالے سے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی خبرکو بے بنیاد قراردیدیاہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News