Advertisement

فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا

فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا

راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور کا اہم دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے افغانستان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کو واضح پیغام دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہیڈکوارٹر 11 کور میں خیبرپختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ دورے کے موقع پر کمانڈر پشاور کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔

قبائلی عمائدین سے ملاقات

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے جرگے میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی جس میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ’’فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان‘‘ جیسی گمراہ کن سوچ کو قبائل میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں۔

Advertisement

قبائلی عوام کے عزم کو خراجِ تحسین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عوام کے کردار، قربانیوں اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے ملک کے امن اور استحکام کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان کا مؤقف: ہمسایوں سے امن چاہتے ہیں

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کسی بھی دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

افغان حکومت پر تنقید

Advertisement

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کئی کوششیں کیں لیکن افغان طالبان حکومت نے بھارتی حمایت یافتہ گروہوں کو سہولت فراہم کی۔

انہوں نے زور دیا کہ خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version