حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹرکمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 16 اکتوبر 2025 رات 12 بجے سے ہوگا۔
مٹی کا تیل 3 روپے 26 پیسے ، لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 74 پیسے سستا ہوگیاہے۔
نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 263 روپے 2 پیسے مقررہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے مقررکی گئی ہے۔
Advertisement
Advertisement
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement