Advertisement

ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف

ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف

ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار  نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات کے دوران وزارتِ قومی صحت کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دے دیا۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور ان کے پائیدار حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ڈایریکٹر ورلڈ بینک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک وزارت صحت کی چھ ماہ کی شاندار  کارکردگی پر  وزارتِ صحت کے جاری منصوبوں کی بھرپور تائید اور توثیق کرتا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، جس کی بہتری کے لیے اصلاحات کی جارہی ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

 مصطفی کمال نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ٹیلی میڈیسن کے ذریعے  طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں، اور مریضوں کا طبی ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے یونیورسل میڈیکل ریکارڈز کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ڈایریکٹر ورلڈ بینک سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے باعث پیدا ہوتی ہیں، صاف پانی کی فراہمی سے 68 فی صد بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے، جن کا حل صاف پانی کی فراہمی، عوامی آگاہی، اور مشترکہ کوششوں میں پوشیدہ ہے، اس سلسلے میں  قومی سطح پر مربوط حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ وزارتِ صحت کا اصل کام لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانا ہے، نہ کہ صرف ان کا علاج کرنا ہے، اسپتالوں میں مریضوں کا بوجھ روز بروز بڑھ رہا ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ اسپتالوں کا رش کم ہو تو لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانا ہو گا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ صحیح معنوں میں ہیلتھ کیئر سسٹم وہ ہوتا ہے جو لوگوں کو بیمار ہونے سے  بچائے، وزارت صحت لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملاقات میں  ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈی جی ہیلتھ بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
افغان جارحیت ناقابلِ برداشت، پاکستان نے دفاعِ وطن کا حق استعمال کی، وزیراعظم شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version