ترجمان دفتر خارجہ کا اسرائیل کے لیے عالمی عدالت انصاف کی ایڈوائزری کا خیر مقدم

ترجمان دفتر خارجہ کا اسرائیل کے لیے عالمی عدالت انصاف کی ایڈوائزری کا خیر مقدم۔ جاری بیان میں کہاگیاکہ بطور قابض طاقت، اسرائیل کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ یکطرفہ طور پر اپنے قوانین کو مقبوضہ علاقے تک وسعت دے۔
عالمی عدالت کی ایڈوائزری مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی ذمہ داریوں” سے متعلق ہے
عدالت نے واضح طور پر قرار دیا ہے کہ اسرائیل، بطور قابض، پابند ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ اور اس کے اداروں کو سہولت فراہم کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بالخصوص فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ریلیفاینڈ ورکس ایجنسی، کو سہولت فراہم کرنا اسرائیل کی ذمہ داری ہے
عدالت نے توثیق کی ہے کہ قابض طاقت پر لازم ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو خوراک، پانی، رہائش، ایندھن اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے
عالمی عدالت کے مطابق اسرائیل فلسطینی عوام کے اپنے پورے مقبوضہ ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News