Advertisement

ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے میجر کی نماز جنازہ ادا؛ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت

ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے میجر کی نماز جنازہ ادا؛ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، سینیئر فوجی افسران اور شہید کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید میجر سبطین حیدر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی دہشت گرد گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، ہمارے بہادر شہداء کا خون پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر سبطین حیدر نے درابن میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان وطن پر قربان کی۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستان میں کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے، محسن نقوی
اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انسداد کرپشن و منی لانڈرنگ کا تاریخی معاہدہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version