Advertisement

عوامی، سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے رنگ اور ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ

عوامی، سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے رنگ اور ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے قومی پاسپورٹس کے ڈیزائن اور رنگ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹس کے رنگ اور ڈیزائن میں تبدیلی کے لیے وزارتِ داخلہ سے باضابطہ منظوری حاصل کرلی ہے۔

نئے ڈیزائن کے تحت عوامی، سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹس کے رنگوں میں نمایاں فرق رکھا جائے گا تاکہ ہر کیٹیگری کو آسانی سے پہچانا جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پاسپورٹ میں ایک اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج کیا جائے گا تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق شناختی معلومات کو مزید واضح اور جامع بنایا جاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے پاسپورٹ کے صفحات پر چاروں صوبوں کی تاریخی و ثقافتی عمارات کی تصاویر شامل کی جا رہی ہیں جن میں لاہور کا شالیمار باغ، موئن جو دڑو، خیبر قلعہ اور مزارِ قائد جیسی عمارات کی تصویری جھلکیاں شامل ہوں گی۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئے پاسپورٹس کی چھپائی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ تاہم پہلے سے تیار 10 لاکھ پرانے پاسپورٹس کے لیمینیشن پیپرز استعمال کیے جانے کے بعد ہی نئے ڈیزائن والے پاسپورٹس کا باقاعدہ اجرا کیا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نئے پاسپورٹ کا اجرا سسٹم میں جدت اور عالمی ہم آہنگی کے لیے کیا جارہا ہے تاکہ پاکستانی پاسپورٹ کو جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ بین الاقوامی معیار پر لایا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کا صنعتی اور زرعی شعبوں کیلئے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ
سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی
پاک بحریہ کے جہاز کی بڑی کارروائی، 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
سپر ٹیکس کیسز سے متعلق سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی
سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کامیاب کارروائیاں، ایک خوارجی جہنم واصل، دیگر زخمی فرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version