افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار

افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار، افغان سفیر کو باضابطہ آگاہ کردیاگیا۔
پاکستان نے بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر سخت تحفظات افغان سفیر کے ذریعے افغان حکومت تک پہنچا دیے۔
افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (مغربی ایشیا و افغانستان) نے افغان سفیر کو تحفظات سے آگاہ کیا۔
دفتر خارجہ نے عبوری افغان وزیرِ خارجہ کے بیانات پر اظہار تشویش کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔
بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیہ کشمیری عوام کی قربانیوں اور حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد سے انتہائی بے حسی کا مظہر ہے ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News