Advertisement

ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع

ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع

کراچی میں ای چالان کے نام پر شہریوں پر ظلم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے، تاہم جس کے پیش نطر جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع کروادی ہے۔

سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا کہ کراچی کی ٹوٹی سڑکیں، غائب نشانات اور اوپر سے بھاری چالان، شہریوں پر ظلم بند کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ غریب موٹر سائیکل سواروں پر بھاری جرمانے؟ حکومت فوری نوٹیفکیشن واپس لے! پنجاب میں 200 کا اور سندھ میں 5 ہزار کا جرمانہ؟ یہ کہاں کا انصاف ہے۔

جماعت اسلامی کے مطابق کراچی کے شہری دوہری سزا کا شکار ہیں، ایک طرف خراب سڑکیں اور دوسری طرف ای چالان۔ ٹریفک پولیس شہریوں کو تنگ کرنے کے بجائے نظام درست کرے۔

سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ای چالان تنبیہ کے لیے ہو، اذیت کے لیے نہیں، کیمروں سے مجرم پکڑے جائیں۔

جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے مزید کہا کہ منصوبے مکمل کرو، سڑکیں درست کرو، عوام کو ستانا بند کرو اور کراچی کو ریلیف دو۔ کراچی کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک مسترد کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version