Advertisement

سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ

سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان  میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت سعودی عرب سمیت تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرمایہ کاروں کو سازگار اور محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ پائیدار ترقی کے لیے نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ آج آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے واشنگٹن روانہ ہوں گے، جہاں عالمی مالیاتی اداروں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ توانائی، ٹیکس اور گورننس سمیت معیشت کے مختلف شعبوں میں بنیادی اصلاحات کا عمل تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت نے استحکام حاصل کیا ہے اور تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 3 بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کے معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا ہے، جو ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کا ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version