ناظم آباد میں بذریعہ سرنگ پانی کی بڑی چوری پکڑی گئی

ناظم آباد میں بذریعہ سرنگ پانی کی بڑی چوری پکڑی گئی ۔ سندھ رینجرز اور واٹر کارپوریشن نے غیر قانونی پانی چوری کے بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔
کارروائی کی نگرانی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے خود موقع پر پہنچ کر کی۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) واٹر کارپوریشن انجینئر اسد اللہ خان بھی موجود تھے۔
ناظم آباد کے علاقے میں سیف اللہ بنگش ہوٹل کے قریب خفیہ سرنگوں کے ذریعے آٹھ غیر قانونی کنیکشنز نصب کیے گئے تھے۔
جن کے ذریعے روزانہ تقریباً تیس لاکھ گیلن پانی چوری کیا جا رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ تین ماہ قبل بھی اسی مقام پر غیر قانونی کنیکشن پکڑے گئے تھے۔
مگر بعد ازاں پانی چوری دوبارہ شروع کر دی گئی۔ سندھ رینجرز نے اینٹی تھیفٹ واٹر کارپوریشن کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تمام آٹھ کنیکشنز ختم کر دیے۔
علاقے میں مزید ریکی بھی شروع کر دی گئی تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ مقامات کا سراغ لگایا جا سکے۔
تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ پانی کے کنیکشن گھر کے تہہ خانے سے خفیہ سرنگوں کے ذریعے نکالے گئے تھے۔
یہاں تک کہ انسانی جسم سرنگ میں لیٹ کر کنیکشن جوڑنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ یہ غیر قانونی عمل نہ صرف شہریوں کے لیے بلکہ واٹر کارپوریشن کے نظام کے لیے بھی انتہائی نقصان دہ تھا۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا ؟
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔ انہوں نے کہاکہ پانی چوری کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ رینجرز اور واٹر کارپوریشن نے انتہائی خطرناک اور پیچیدہ کارروائی کو بہادری سے انجام دیا۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پانی چوری کا خاتمہ شہریوں کے مفاد میں ہے۔
A major illegal water theft network through a tunnel system has been busted in Nazimabad No. 1 through joint action by Karachi Water Corporation and Rangers. Over 3 MGD of stolen water will now be recovered or saved. I salute our teams for their courage and commitment and some… pic.twitter.com/zVTJpuCJaE
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) October 12, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News