پاکستان میں تاریخی نجکاری، عالمی اعتماد کی بحالی کی علامت

متحدہ عرب امارات کی مشہور انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) نے فرسٹ ویمن بینک کی تاریخی نجکاری مکمل کر لی ہے، جو نہ صرف پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ایک سنگ میل ہے بلکہ عالمی منڈیوں میں پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
آئی ایچ سی، جو کہ 240 ارب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ ایک عالمی مالیاتی قوت ہے، نے پاکستان میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
آئی ایچ سی کا مقصد اس بینک کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ڈیجیٹل کمرشل بینک میں تبدیل کرنا ہے، جس سے نہ صرف پاکستان کے بینکاری شعبے کی ترقی ہوگی بلکہ اس سے مالیاتی سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن بھی ایک نیا رخ اختیار کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال؛ صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
آئی ایچ سی کا ذیلی ادارہ “انٹرنیشنل ریسورسز ہولڈنگ” پاکستان میں توانائی اور کان کنی کے شعبے میں بھی اہم منصوبوں میں سرگرم عمل ہے۔ اس کا مقصد ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنا اور پاکستان کو ایک نئی توانائی حکمت عملی کی طرف گامزن کرنا ہے۔
آئی ایچ سی کا پاکستان کے مختلف شعبوں میں اربوں روپے کی مزید سرمایہ کاری کا عزم، پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کی سمت میں ایک اور اہم قدم ہے۔
آئی ایم ایف کے مثبت جائزے اور عالمی ریٹنگ میں بہتری سے پاکستان کے اصلاحاتی عمل کو نئی جہت ملی ہے، جبکہ پاکستان کی معاشی و اصلاحاتی کامیابیوں میں ایس آئی ایف سی نے کلیدی کردار نمایاں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News