Advertisement

کے ڈبلیو اینڈ ایس سی کے شکایاتی سیل کے قیام کو ایک سال مکمل، میئر کراچی کا اصلاحات جاری رکھنے کا عزم

کے ڈبلیو اینڈ ایس سی کے شکایاتی سیل کے قیام کو ایک سال مکمل، میئر کراچی کا اصلاحات جاری رکھنے کا عزم

کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو اینڈ ایس سی) کے شکایاتی سیل کے قیام کو ایک سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے قائم کردہ کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر (سی ایم سی) کے قیام کو ایک سال مکمل ہونے پر چیئرمین سیکرٹریٹ کارساز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی، سی ای او احمد علی صدیقی، سی او او انجینئر اسداللہ خان، ڈائریکٹر ٹریننگ الہی بخش بھٹو، ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالغنی شیخ، انچارج ہائیڈرینٹس سیل محمد صدیق ٹنئیو، انچارج سی ایم سی سید فرحان ہاشمی اور مختلف محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ترجیح ہے، مرتضیٰ وہاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر کا قیام ادارے کی تاریخ میں سنگِ میل ہے جس کا مقصد شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اور سروس ڈیلیوری میں بہتری لانا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے بروقت حل سے ہماری عوامی خدمت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ سی ایم سی کی شاندار کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ واٹر کارپوریشن جدید طرزِ حکمرانی اور شفاف انتظامی نظام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ہزاروں شکایات حل کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے: سی ای او

اس موقع پر سی ای او احمد کے ڈبلیو اینڈ ایس سی علی صدیقی نے کہا کہ سی ایم سی کی ٹیم نے گزشتہ ایک سال میں شہریوں کی ہزاروں شکایات مؤثر انداز میں حل کیں جو ادارے کے لیے فخر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی پالیسی شفافیت، کارکردگی اور عوامی اعتماد کی بحالی پر مبنی ہے اور سی ایم سی کی کامیابی اسی وژن کا عملی مظہر ہے۔

ٹیکنالوجی کے استعمال سے براہِ راست رابطہ مضبوط ہوا، سی او او اسداللہ خان

سی او او انجینئر اسداللہ خان نے کہا کہ سی ایم سی کے قیام سے ادارے اور شہریوں کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنایا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے شکایات کے تجزیے، مانیٹرنگ اور تیز تر حل کے عمل کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سہولت میئسر آئیں۔

تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس کے بعد میئر کراچی اور واٹر کارپوریشن کے افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہری سہولت کے لیے تکنیکی اور انتظامی اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ کراچی کو ایک صاف، بہتر اور ترقی یافتہ شہر بنایا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اس بار حج اخراجات کتنے ہونگے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں ، پیکجز کا اعلان کر دیا گیا
وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
ترقی نہ ملنے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار سینئر پولیس افسر نے خودکشی کر لی
ترجمان دفتر خارجہ کا اسرائیل کے لیے عالمی عدالت انصاف کی ایڈوائزری کا خیر مقدم
پاک فضائیہ کی بنیادرکھنےمیں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار
آغا سراج درانی کی نشست پر ضمنی انتخاب، پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version