Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے اور آج ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس بیک وقت  3 نفیساتی حد عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج دن کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کاروبار کے دوران 1.72 فیصد اضافے سے انڈیکس  میں 2849 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 168,489  پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا، تاہم آج کاروبارکے دوران انڈیکس کی بلند سطح 168,619 پوائنٹس رہی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت

آج مارکیٹ میں 16کھرب روپے مالیت کے 37 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، کمرشل بینکس، ریفائنری اور آئل اینڈ مارکیٹنگ کمپنیوں میں زبردست خریداری دیکھنے میں آئی۔

مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 489 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 239  کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور227 میں کمی ہوئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 165,640 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سرمایہ کاروں کی ایکوٹیز مارکیٹ میں بھرپور سرمایہ کاری نے تیزی کو فروغ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version