علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

معروف پاکستانی گلوکار، اداکار اور سماجی کارکن علی ظفر کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائے پی ڈی) اور پاکستانی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی (پی اے ایل ای ایس) کی جانب سے “کلچرل آئیکون ایوارڈ” سے نوازا گیا۔
علی ظفر کو یہ ایوارڈ نیویارک میں منعقدہ سوسائٹی کی دسویں سالگرہ اور اسکالرشپ ایوارڈز ڈنر کے موقع پر پیش کیا گیا۔
ایوارڈ کی تقریب میں این وائے پی ڈی کے اعلیٰ حکام، سفارت کاروں، اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
علی ظفر کی فن و ثقافت کے میدان میں گراں قدر خدمات اور پاکستان کے مثبت تشخص کو دنیا بھر روشناس کرنے کے اعتراف کے طور پر یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔
اس موقع پرعلی ظفر نے کہا کہ یہ اعزاز مجھے مزید جذبے سے کام کرنے کی ترغیب دے گا۔
واضح رہے کہ علی ظفر فاؤنڈیشن تعلیم، نوجوانوں کی فلاح و بہبود، اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد، خصوصاً سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News