Advertisement

کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی

کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق،ایک بچی اور 2 خواتین زخمی

کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق، ایک بچی  اور 2 خواتین زخمی ہوگئے۔  زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

واقعہ  کورنگی سیکٹر 32-اے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدودضیا کالونی میں گھرمیں پیش آیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین اور بچے کمرے میں موجود تھے۔

اچانک چھت کا بیم ٹوٹنے سے ملبہ ان پر آ گرا ۔ حادثے میں جاں بحق بچی اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ عائشہ محسن کے نام سے ہوئی۔  ابتدائی  طور پر معلوم ہوا ہے کہ 40 سے 50 گز کے مکان کی چھت کمزور تھی۔

حادثہ مبینہ طور پر چھت پر وزن بڑھنے سے پیش آیا۔ علاقہ پولیس کے مطابق مکان میں کرایہ داررہتے تھے۔

Advertisement

مالک مکان کی تلاش جاری ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی کو اکثریت کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version