اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستانی پویلین کی دھوم؛ 2 ایوارڈز جیت لیے

اوساکا ایکسپو جاپان 2025 میں پاکستان نے 2 بین الاقوامی ایوارڈز جیت کر عالمی پزیرائی حاصل کرلی۔
پاکستانی پویلین کو بیورو انٹرنیشنل ایکسپوزیشن برانز ایوارڈ اور ایگزیبیٹر آن لائن ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ ملے، پاکستانی پویلین کی جدت، ہنر اور ثقافت کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
پنک سالٹ سے متاثر تخلیقی تھیم “ایک ذرۂ نمک میں پوری کائنات” پر پاکستانی پویلین کو ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ ملا جبکہ 53 مربع میٹر کے محدود رقبے پر قائم شاہکار پاکستانی پویلین شرکاء کی توجہ کا خاص مرکز رہا، تاہم پاکستانی پولین کو محض6 ماہ میں اب تک 17 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: دبئی ایکسپو، پاکستانی پویلین نے بہترین بیرونی ڈیزائن کا ایوارڈ جیت لیا
پاکستانی سفیر اور پویلین کے چیف کمشنر عبد الحمید نے اس موقع پر کہا کہ محدود جگہ اور وسائل کے باوجود پاکستان پویلین نے 2 بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کیے، پاکستان اور اس کے عوام کے لیے یہ لمحہ باعثِ فخر ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پوری ٹیم کی دن رات محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے، پاکستان کی اس کامیابی میں وفاقی حکومت کی مکمل سرپرستی شامل رہی۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ تخلیقی وژن، قومی جذبے اور مضبوط ٹیم ورک کی بدولت پاکستان نے ایکسپو 2025 میں عالمی سطح پر ممتاز مقام حاصل کیا، تاہم ایکسپو 2025 کی کامیابی نے پاکستان کی پہچان کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News