Advertisement

پاکستان کے خلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم پروپیگنڈا بے نقاب

پاکستان کے خلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد: پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم اور بھارتی نیٹ ورکس کی جانب سے چلائے جانے والے جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈا کا پردہ چاک کردیا۔

ترجمان وزارتِ اطلاعات کے مطابق بھارت اور افغان طالبان سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس منظم انداز میں پاکستان کے خلاف جعلی خبریں، پرانی ویڈیوز اور گمراہ کن تصاویر پھیلا رہے ہیں۔

چمن اجتماع کی پرانی ویڈیوز کو نیا ظاہر کیا گیا

وزارتِ اطلاعات نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ویڈیوز دراصل دسمبر 2022 کے چمن اجتماع کی ہیں، جنہیں نئے واقعات کے طور پر پیش کرکے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ تمام مواد ایک منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔

Advertisement

جھوٹے بیانیے اور من گھڑت خبریں، طالبان رجیم کا ایجنڈا

ترجمان کے مطابق افغان طالبان رجیم کے زیرِ اثر سوشل میڈیا نیٹ ورکس جھوٹا بیانیہ پھیلا کر حقیقت کو مسخ کر رہے ہیں۔ یہ مہم پاکستان کے اداروں کے خلاف نفرت اور انتشار پھیلانے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ بھارت پاکستان دشمن سازشوں میں افغان پروپیگنڈا مشین کا سب سے بڑا سہولت کار ہے۔ دونوں ممالک کے یہ نیٹ ورکس مشترکہ طور پر جھوٹا مواد پھیلا کر پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناکام ہوگی۔ حقیقت مسخ کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کی ہر کوشش کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ انڈسٹری میں پسِ پردہ خدمات انجام دینے والے محنت کشوں کو پہلی بار ایوارڈز سے نواز دیا گیا
پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق
علاقائی تجارتی راہداریوں سے معاشی انقلاب برپا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version