خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی

بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی کر دیے۔
سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں پرامن لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، اور دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا، آپریشن کےدوران فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک ، 20 سے زائد زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق فتنہ ہندستان مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہا ہے، جبکہ خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن کو بھرپور سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
خضدار کے عوام کا دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ کے لیے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News