Advertisement

ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش

ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش

کوالالمپور: وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں ملائیشیا میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے دفتر ’’پردانا پترا‘‘ پہنچے، جہاں اُن کے ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گلے مل کر ملاقات کی۔

مسلح افواج کے دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، تاہم جس کے بعد وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزراء اور اعلیٰ حکام سے مصافحہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب سے اہم ملاقات شیڈول ہے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، تعلیم، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم گزشتہ شب سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچے تھے، جہاں بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیر اطلاعات و کمیونیکیشنز فہمی فاضل، پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔

Advertisement

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version