Advertisement

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو جلد وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبر پختونخوا کے نمائندے اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے اور وفاقی حکومت صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلی فونک گفتگو میں مبارکباد دی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک افغانستان کی مدد کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں اور اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کیا لیکن اس کے باوجود افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے اور افغان باشندوں کی شمولیت تشویش ناک ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے سفارتی و سیاسی سطح پر افغان نگران حکومت سے بارہا بات چیت کی تاکہ دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی روکی جائے تاہم اب عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ پاکستان کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کرے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام صوبائی حکومتیں اور ادارے قریبی تعاون سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں صرف انہی افغانیوں کو رہنے کی اجازت ہوگی جن کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہے۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق 16 اکتوبر 2025 تک 14 لاکھ 77 ہزار 592 افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ مزید افغان شہریوں کی مرحلہ وار وطن واپسی تیز رفتاری سے جاری ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ افغانستان کی جانب ایگزٹ پوائنٹس میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ عمل مزید آسان ہوسکے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر موجود افغان باشندوں کو پناہ دینا اور انہیں گیسٹ ہاؤسز میں قیام کی اجازت دینا قانوناً جرم ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ اس عمل کی روک تھام کے لیے عوام کو بھی شریک کیا جائے گا اور کسی کو حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وطن واپسی کے عمل کے دوران بزرگوں، خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے ساتھ باعزت رویہ اپنایا جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان کا حالیہ حملہ اور خوارجیوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش تشویشناک ہے لیکن پاک فوج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھرپور جواب دیا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران بھی افواج پاکستان یہ ثابت کرچکی ہیں کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ وطن کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حوالے سے پیش کی گئی سفارشات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے تمام صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور عوام کے مفاد میں غیر قانونی افغان باشندوں کی جلد از جلد واپسی یقینی بنائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version