Advertisement

آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل

آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان  اقتصادی جائزہ مذاکرات ،عالمی مالیاتی ادارے نے  بعض امور مکمل نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

مشن نے قوانین میں اصلاحات پر تاخیر بارے معاشی ٹیم سے وضاحت طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق  میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے اہم اہداف نامکمل ہیں۔

دس اداروں کے قوانین میں جون تک ترامیم پر ہدف  تاحال نامکمل ہے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی ایکٹ اور گوادر پورٹ آرڈیننس میں ترمیم مکمل نہ ہو سکی۔

ذرائع کا کہناہے کہ کے پی ٹی ایکٹ 1980 پر قانون سازی بھی تاخیر کا شکار ہے۔ پاکستان ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ شیئر نہیں ہوسکا۔

اسٹیٹ لائف انشورنس نیشنلائزیشن آرڈر تاحال زیر غور ہے۔واپڈا ایکٹ،پاکستان ریلوے ایکٹ 1890 بارے اہداف پر مشاورت جاری ہے۔

Advertisement

ایگزم بینک ایکٹ کا مسودہ تیار مگر منظور نہیں ہو سکا۔نیشنل بینک ایکٹ میں ترمیم ایس ڈبلیو ایف ایکٹ سے مشروط ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ری فنانسنگ اسکیمز پر بھی تفصیلی مذاکرات ہوئے۔ آئی ایم ایف مشن نے ںرآمدات اور تجارتی فنانسنگ کو مضبوط بنانے پر ذوردیا۔

کریڈٹ فلو بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ ترجیحی شعبوں کو سہولت دینے بارے حکومت نے یقین دہانی کروا دی۔

ذرائع کے مطابق ایگزم بینک کو جلد فعال کرنے پر بھی تفصیلی  بریفنگ دی گئی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
وفاقی حکومت کا پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر رابطہ
Next Article
Exit mobile version