وزیر داخلہ سندھ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے تین رکنی وفد کے ہمراہ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون، پولیس اصلاحات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے سندھ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ کے جدید اور ماڈرن پولیسنگ کے وژن کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف کامیاب جنگ کا انحصار جدید آلات، مؤثر تکنیکس اور ان کے درست استعمال پر ہے۔اس موقع پر ہائی کمشنر نے سندھ پولیس کے لیے جدید تربیتی پروگرامز کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پولیس ریفارمز کے شعبے میں بھی مکمل سپورٹ کی پیشکش کی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کی عوام کو بھٹو خاندان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے ، ضیاءالحسن لنجار
اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ حکومت سندھ بین الاقوامی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عوام کو محفوظ، پرامن ماحول کی فراہمی اور آزاد کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال میمن، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ذوالفقار لاڑک سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے عالمی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News