چمن سپن بولدک: پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا

پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا، تاہم پاک فوج کی مؤثر جوابی کاروائی نے انہیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان دیہات اور معصوم لوگوں کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے، جس کی وجہ سے پاک فوج کو انتہائی احتیاط سے کارروائی کرنا پڑی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا دیا، گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمددورفت کے حامی نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان جارحیت پر پاکستان کا ردعمل، عوام کے درمیان جنگ تصور نہ کی جائے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے گزشتہ رات کرم سیکٹر پر حملے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا تھا، کرم سیکٹر پر جوابی حملے کے دوران افغان طالبان کی 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کی گئیں۔
پاک فوج نے کرم سیکٹر میں متعدد دہشتگردوں کو بھی ہلاک اور امریکی ساخت اسلحہ بھی قبضے میں لےلیا، تاہم پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد کرم سیکٹر میں اس وقت خاموشی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اکھٹے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News